LIVE

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
January 08, 2024
 

فوٹو: فائل

انٹربینک میں آج  روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر  12 پیسے کم ہوئی ہے۔

12 پیسے سستا ہونےکے بعد  انٹربینک میں کاروبار کے  اختتام  پر ڈالر 281 روپے 28 پیسےکا ہے۔

انٹر بینک میں اس سے قبل ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے اور  ایک ڈالر 282 روپے34 پیسےکا ہوگیا ہے۔