LIVE

آر او کا فیصلہ کالعدم قرار ، ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کےکاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک
January 09, 2024
 

الیکشن ٹربیونل نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کےکاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا/ فائل فوٹو

 کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا  کے بیٹوں حسنین مرزا اورحسام مرزا کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے تھے اور ، پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے تھے، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے  حسام مرزا اور حسنین مرزا کےکاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار  دے دیا اور دونوں کے کاغذات منظور کرلیے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں بھی خارج کی گئیںَ

الیکشن ٹربیونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزاکے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔