LIVE

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
January 09, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 22 پیسے ہے۔ 

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر12 پیسےسستا ہوکر  281 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔