LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 44 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے طے

ویب ڈیسک
January 09, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

منگل کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 66 پوائنٹس کمی سے 64170 پر بند ہوا ہے،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 44 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 12 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 9323 ارب روپے ہے۔