LIVE

2 روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ

جواد ملک
January 11, 2024
 

فوٹو: فائل

لاہور: 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

شوگر ڈیلرز کا کہنا ہےکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 142 روپےہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ پرچون میں چینی قیمت 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔