LIVE

آگر آپ سُر میں گانا چاہتے ہیں تو پہلے گول گپے کھائیں: گلوکارہ آئمہ بیگ کی وائرل ویڈیو

ویب ڈیسک
January 12, 2024
 

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے سُر میں گانا گانے کی عجیب و غریب اور نئی منطق پیش کر دی۔

آئٹم نمبر، ڈھولا اور  یاریاں جیسے گانوں سے شہرت پانے والی آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر گول گپے کھانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

زیر گردش ویڈیو میں گلوکارہ سے ان کی دوست نے پرفارمنس کے حوالے سے پوچھا جس پر آئمہ بیگ نے کہا کہ شو میں ان کی پہلی پرفارمنس ہے لیکن اس سے پہلے یہ گلے کیلئے ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ سُر میں گائیں تو اس سے پہلے آپ گول گپے کھٹے پانی کے ساتھ کھائیں۔

آئمہ بیگ اور ان کی سہیلی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں یہ بات گلوکارہ نے مذاق میں کہی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔