LIVE

نواز وزیراعظم بنے تو ایجنڈا ہوگا سیاسی مخالفین کوبند کردیں، انتقامی سیاست کریں: بلاول

ویب ڈیسک
January 12, 2024
 

پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے، ایک نئی سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری— فوٹو: پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں عوامی تحریک کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو ان کا ایجنڈا ہوگا کہ سیاسی مخالفین کو بند کردیں، انتقامی سیاست کریں اور سب سے حساب لیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو وہ ماضی کو دیکھتے ہوئے آج کو نقصان پہنچائیں گے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کو انتہا پر لے گئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے، ایک نئی سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔