LIVE

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ آزادکشمیر، بھارت کو مروڑیں پڑنے لگیں

ویب ڈیسک
January 14, 2024
 

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور آزادکشمیر کا دورہ کیا جس کی تصدیق برطانوی وزارت خارجہ نےکی/ فائل فوٹو

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے دورہ آزادکشمیر کو نئی دلی نے اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور آزادکشمیر کا دورہ کیا جس کی تصدیق  برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کی۔

برطانوی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جین میریٹ میرپور آزاد کشمیر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملیں اور انہوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال میچ بھی کھیلا اور ایک بیکری کا بھی دورہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا دورہ آزاد کشمیر بھارتیوں کو پسند نہ آیا اور نئی دلی نے برطانوی ہائی کمشنر کے دورہ آزاد کشمیر کو اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دیا جسے پاکستانی دفترخارجہ نے سختی سے مسترد کر دیا۔