LIVE

پاک نیوزی لینڈ میچ: چاچو کہنے پر افتخار سیخ پا، مداح کو خاموش کروانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
January 14, 2024
 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ اس وقت ہیملٹن میں جاری ہے جہاں پاکستانی ٹیم  195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میدان سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد کو غصے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تماشائیوں میں سے ایک شخص نے افتخار احمد کو چاچو کہا جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے ردعمل دیا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے مداح سے کہا کہ وہ خاموش ہو جائیں، جس پر فین نے جواب دیا کہ میں آپ کا فین ہوں اور میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا۔

یہ وہ وقت تھا جب افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور اس وقت نیوزی لینڈ کے بیٹرز پاکستانی بولنگ کی دھلائی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں افتخار احمد صرف 8 گیندوں پر 4 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔