LIVE

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

سیف الرحمان
January 16, 2024
 

فوٹو: فائل

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے)  نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  کی جانب سے  بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31جنوری کو ہو گی اور درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔