LIVE

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک
January 16, 2024
 

اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں: ترجمان محکمہ صحت/ فائل فوٹو

کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے کراچی پہنچنے والے 25 اور 28 سالہ مسافروں میں کورونا کے جے این ون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 28 سالہ مسافر کا تعلق فیصل آباد اور دوسرے 25 سالہ مسافر کا تعلق گلبہار مالاکنڈ سے جو جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہےکہ اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک اور 5 مقامی ہیں۔