LIVE

کیا آپ سے وہاج علی کا نمبر مل سکتا ہے؟ مداح لڑکی کا یمنیٰ سے سوال

ویب ڈیسک
January 16, 2024
 

اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران مداح لڑکی نے یمنیٰ زیدی سے نمبر مانگا/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے مداح لڑکی نے شو کے دوران وہاج علی کا نمبر مانگ لیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران مداح لڑکی نے یمنیٰ زیدی سے سوال کیا کہ کیا آپ سے وہاج علی کا نمبر مل سکتا ہے جس پر پہلے تو یمنیٰ کھل کے مسکرادیں۔

 بعد ازاں ہنستے ہوئے جواب دیا کہ صائمہ ! اگر میں نے آپ کو ایسے شو میں بیٹھ کر وہاج کا نمبر دے دیا تیرے بن کا سیزن 2 نہیں ہوسکے گا۔

مداح لڑکی کی خواہش پر میزبان نے یمنیٰ زیدی سے سوال کیاکہ ایسی کوئی درخواست آپ کو آتی ہے؟

اس پر یمنیٰ نے بتایا کہ وہاج کا ڈرامہ سیریل تیرے بن اور اس سے قبل بننے والے ڈراموں کے باعث اچھا خاصا کریز پایا جاتا ہے، وہاج علی خواتین میں خاصے مقبول ہیں۔