LIVE

پسنی میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد

ذیشان شاہ
January 17, 2024
 

پسنی کے علاقے کولانچ سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی: ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز۔ فوٹو فائل 

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29.28 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں 8 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔