LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی دن، 100 انڈیکس 170 پوائنٹس گرگیا

ویب ڈیسک
January 17, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کم ہوکر 63 ہزار 567 پر بند ہوا۔

بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور  شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.5 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 9310 ارب روپے ہے۔