LIVE

بالی وڈ کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ پاکستان آنے کے خواہشمند

ویب ڈیسک
January 19, 2024
 

پاکستان سے ان کا ایک الگ لگاؤ ہے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور جاؤں: گلوکار یو یو ہنی سنگھ/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے معروف گلوکار  یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ریپر  یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں دبئی گئے جہاں انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے ہمیشہ بہت محبت اور پیار ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ان کا ایک الگ لگاؤ ہے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور میری خواہش ہے کہ لاہور جاؤں۔

گلوکار کی جانب سے انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان جائیں گے اور سکھوں کی عبادت گاہ ننکانہ صاحب کا دورہ بھی کریں گے، ساتھ ہی اپنے پاکستانی مداحوں سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے یویو ہنی سنگھ نے بالی وڈ میں بہت سے مشہور گانے گائے ہیں جن میں براؤن رنگ، بلیو آئیز، دیسی کلاکار اور دھیرے دھیرے جیسے گانے شامل ہیں۔