LIVE

شعیب کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

ویب ڈیسک
January 21, 2024
 

 شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی نے سب کو ہی حیران کر دیا ہے، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔

گزشتہ روز جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی دو تصاویر جاری کی گئیں جس میں کرکٹر شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال  جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ثنا جاوید نے اپنی شادی جیسے اہم دن کے موقع پر کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا اور ان کے عروسی جوڑے کی مالیت کتنی ہے؟

 اداکارہ ثنا جاوید کو شادی کی تصاویر  کیلئے ivory رنگ کی خوبصورت نیٹ کی پشواس  میں ہلکے میک اپ کے ساتھ  دیکھا گیا، ثنا جاویدکا خوبصورت عروسی لباس گلابی  اور سلور رنگ کے امتزاج میں کٹ دانہ ، سیکوینس ، مکیش اور نقشی کے ساتھ تیار کیاگیا تھا۔

اسکرین شاٹ

ثنا جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔

واضح رہے کہ  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی۔