LIVE

اداکار ساجد حسن نے سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی

سلیمان سعادت خان
January 21, 2024
 

فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی: سینیئر اداکار ساجد حسن نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

  استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے اداکار ساجد حسن کوپارٹی پرچم والا مفلرپہنایا۔

اس موقع پر ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انتشار کے بجائے جوڑنےکی سیاست کرنی ہے، اب ہم سوچتے ہیں نوجوانوں اور ملک کے لیے ہمیں کچھ کرنا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن کو  آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں الگ مقام رکھتے ہیں۔