LIVE

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں، تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

زرمین زہرا
January 21, 2024
 

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے۔

افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے مدرسے کی دستاربندی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیرکی موجودگی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

دستاربندی کی تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں بھی نے شرکت کی۔ ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکام کوبخوبی علم ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی پاکستان کےخلاف دہشتگرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔