LIVE

محسن نقوی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک
January 22, 2024
 

فوٹو: فائل

محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نےمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ  آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت بین الصوبائی  رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرےگی۔

خیال رہےکہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔