LIVE

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی

ویب ڈیسک
January 23, 2024
 

فوٹو: فائل

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 79 پیسے ہے۔

ڈالر کی آج اختتامی قیمت گزشتہ روز کی اختتامی قیمت سے6  پیسے کم ہے،گزشتہ روز ڈالر 279  روپے 85  پیسے  پر  بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2  پیسے اضافے سے 281 روپے 9 پیسے ہے۔