LIVE

پاکستان میں 2 سال میں وزیراعظم اور چند سال میں بیویاں بدلتی ہیں: سعیدہ امتیاز

ویب ڈیسک
January 25, 2024
 

پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں پاکستان میں شادی کرنا چاہوں گی: اداکارہ کی سوشل میڈیا اسٹوری/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز   نے پاکستان میں شادی نہ کرنے کے خیال کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے بغیر کسی کانام لیے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر  کی جس میں تنقیدی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں پاکستان میں شادی کرنا چاہوں گی۔

اسکرین شاٹ 

اداکارہ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، کسی اور ملک سے ڈھونڈ لوں گی، جیسے یہاں ہر 2 سال بعد وزیراعظم بدلتے ہیں ویسے ہی یہاں ہر کچھ سال بعد بیویاں بدلتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ کتنی بھی شدت سے نبھالو تم رشتہ مگر بدلنے والے بدل ہی جاتے ہیں۔