LIVE

گلوکار بلال سعید نےکانسرٹ کے دوران مائیک مداحوں پر مار دیا

ویب ڈیسک
January 25, 2024
 

معروف گلوکار  بلال سعید نے میوزک کانسرٹ کے دوران طیش میں آکر اپنا مائیک ہی مداحوں کی طرف کھینچ مارا۔

مداحوں کو مائیک پھینک کر مارنے کے بعد بلال سعید شو چھوڑ کر چلےگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ بلال سعید کو غصہ کس بات پر آیا تھا۔

دوسری جانب اکثر سوشل میڈیا صارفین نےگلوکار کے رویےکو افسوس ناک قرار دیا ہے۔