LIVE

کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

قمر علی مستوئی
January 29, 2024
 

ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے کے بعد نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں رات گئے دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔

ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے میں ایک دوسرے پرکرسیاں پھینکیں گئیں، اور فائرنگ سے 48 سالہ فراز نامی ایک کارکن جاں بحق اور رائو طلحہ زخمی ہو گیا۔

جھگڑے کے بعد نامعلوم افراد نے علاقے میں دوگاڑیوں کوآگ لگادی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی، رینجرز اور پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔