LIVE

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
February 01, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر5  پیسے سستا ہوکر 279 روپے50 پیسے پربندہوا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہوا ہے۔