LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 27 کروڑ شیئرز کے سودے طے

ویب ڈیسک
February 01, 2024
 

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393  پر بند ہوا ہے۔

بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 9119 ارب روپے ہے۔