LIVE

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

ویب ڈیسک
February 02, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 41 پیسے کا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہوکر 279 روپے48 پیسے پربندہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد  ڈالر 281 روپے 21 پیسے کا ہے۔