LIVE

کے پی ٹی کا بلک اور جنرل کارگو نظام ایک ماہ میں یو اے ای کے حوالے کیا جائیگا

علی عمران سید
February 05, 2024
 

اےڈی پورٹس کراچی پورٹ کی 7 برتھوں پر13کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا: چیئرمین کے پی ٹی/ فائل فوٹو

کراچی پورٹ کا بلک اور جنرل کارگو نظام تقریباً ایک ماہ میں متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا جائے گا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سیدین زیدی نے کے پی ٹی کا بلک اور جنرل کارگو نظام مایک ماہ میں یو اے ای کے حوالے کیے جانے کی تصدیق کی۔

چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ یواےای کو7 برتھیں دی جارہی ہیں، اےڈی پورٹس کراچی پورٹ کی 7 برتھوں پر13کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،  کاروبارسے حاصل آمدن کا مخصوص حصہ کے پی ٹی کو ملے گا۔