LIVE

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں متنازع سول کوڈ بل منظور، مسلم تنظیموں کا تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک
February 07, 2024
 

فوٹو: انڈین میڈیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں متنازع  یونیفارم سول کوڈ بل منظور کرلیا گیا، مسلم تنظیموں نے بل کو امتیازی قرار دیتے ہوئے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ بل منظور کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

مسلم رہنماؤں کے مطابق بل طلاق، شادی اور وراثت کے اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ ایک جیسے شہری قوانین کئی دہائیوں سے جاری مودی کی جماعت کے سیاسی وعدوں میں سے ایک ہیں۔

بی جے پی کی حکمرانی میں بھارت کی کئی ریاستیں یکساں سول کوڈ بل متعارف کرانےکا ارادہ رکھتی ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کا کہنا ہےکہ یہ یونیفارم سول کوڈ نہیں ہندو کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یونیفارم سول کوڈ سے مسلمان اپنے بنیادی مذہبی حقوق استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔