LIVE

سونے کی قیمت آج کیا رہی؟

ویب ڈیسک
February 09, 2024
 

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2033 ڈالر فی اونس برقرار ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونے کا بھاؤ مستحکم رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1لاکھ 84ہزار 756 روپے ہی رہا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2033 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔