LIVE

ویڈیو: بھارتی گلوکار کی کانسرٹ میں مداح سے بدتمیزی، مائیک مارا اور فون چھین کر پھینک دیا

ویب ڈیسک
February 13, 2024
 

بھارتی گلوکار اور میزبان آدتیہ نارائن نے دوران کانسرٹ مداح کے ہاتھ پر مائیک  مارا ساتھ ہی اس کا فون چھین کر پھینک دیا۔

مداح کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بھلائی میں قائم کالج میں آدتیہ نارائن کے کانسرٹ  کے دوران پیش آیا ۔

کانسرٹ کے دوران آدتیہ بالی وڈ کے گانے گا رہے تھے اسی دوران  اچانک انہیں غصہ آیا اور انہوں نے کانسرٹ میں آئے مداح کے ہاتھ پر مائیک مار دیا  یہی نہیں آدتیہ نے مداح کا  موبائل بھی چھین کر دور پھینک دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون پھینکنے کے بعد آدتیہ نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل رہی۔

 گلوکار کی جانب سے مداح کے ساتھ بدسلوکی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم گلوکار کو  سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔