LIVE

اسرائیل کے رفح میں آپریشن کیخلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دیدی

ویب ڈیسک
February 13, 2024
 

فوٹو: فائل

رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا نے استدعا کی ہے کہ عالمی عدالت رفح آپریشن رُکوانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

جنوبی افریقا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن نسل کشی کنونشن اور عالمی عدالت کے 26 جنوری کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

جنوبی افریقا نے استدعا کی ہے کہ عالمی عدالت اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر اپنے اختیارات کےدائرکار کاجائزہ لے اور غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے اس سے قبل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کیا تھا۔