LIVE

بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے: نریندر مودی

ویب ڈیسک
February 14, 2024
 

بھارتی وزیراعظم گزشتہ روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی/ فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔

 بھارتی وزیراعظم گزشتہ روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، اس دوران نریندر مودی نے تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔

اس حوالے سے ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ دنیا بھارتی ترقی کی طرف دیکھ رہی ہے، بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔

اس کے علاوہ نریندر مودی آج ابوظبی میں مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔