LIVE

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دو مقامات پر دھماکے سے اڑادیا گیا

ویب ڈیسک
February 14, 2024
 

فوٹو: فائل

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن کو  دو مقامات پر دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے باعث کئی ایرانی صوبوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے دو پوائنٹس پر آج صبح دھماکے ہوئے۔

 دھماکوں کے بعد فارس، اصفہان، چہار محل اور  بختیاری کے صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور  قومی گیس سپلائی نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

مقامی میڈیا کے مطابق متعدد ایرانی صوبوں میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔