LIVE

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی پلیئرز قطر روانہ

فیضان لاکھانی
February 16, 2024
 

فوٹو:ـ جیو نیوز

کراچی:  ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے اویس اللہ منیر  اور  محمد نسیم اختر دوحہ، قطر کیلئے روانہ ہوگئے۔ 

ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ 17 تا 24 فروری قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔

 پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم کے مطابق اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر ریفری، منیجر نوید کپاڈیہ کے ساتھ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوگئے ہیں۔