LIVE

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

سیف الرحمان
February 16, 2024
 

ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی: اعلامیہ— فوٹو:فائل

ماڑی پیٹرولیم  نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق  گیس بلو چستان کے ضلع کوہلو میں دریافت ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی،  گیس کی دریافت کیلئے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔