LIVE

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب کی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

رئیس انصاری
February 17, 2024
 

پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی وزارتیں نہیں چاہتی لیکن پنجاب کے حکومتی امور میں بھرپور حصہ چاہتی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور: پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں مسلم لیگ ن سے اپنا حصہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کر لیے ہیں اور ن لیگ صوبے میں حکومتی امور چلانے کے لیے کسی دوسری جماعت کی شراکت نہیں چاہتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی وزارتیں نہیں چاہتی لیکن پنجاب کے حکومتی امور میں بھرپور حصہ چاہتی ہے تاہم مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ حکومتی معاملات میں کسی کو حصہ دیا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی تک رسائی چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے وہ پالیسی سازی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسے بھی پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں میں حصہ دیا جائے۔