LIVE

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
February 17, 2024
 

10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 182785 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 213200 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 182785 روپے ہے۔