LIVE

بہاولپور میں 24 گھنٹوں میں نمونیا سے مزید 3 بچے انتقال کرگئے

امین عباسی
February 18, 2024
 

فوٹو: فائل

بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں 24 گھنٹوں میں نمونیا سے مزید 3 بچے انتقال کرگئے۔

وکٹوریہ اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے متاثر 20 بچے داخل کیےگئے جب کہ 3 بچے انتقال کرگئے۔

 رواں سال وکٹوریہ اسپتال میں نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔