LIVE

ورون اور نتاشا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

ویب ڈیسک
February 19, 2024
 

انسٹاگرام پر اہلیہ کے حمل کی فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ورون نے جلد بچے کے والدین بننے کی خوشخبری مداحوں کو سنائی/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں شادی کے3 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

انسٹاگرام پر اہلیہ کے حمل کی فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ورون نے جلد بچے کے والدین بننے کی خوشخبری مداحوں کو سنائی۔

اسکرین گریب

ورون دھون نے لکھا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، ورون نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے پیار اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

ورون کی پوسٹ پر مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈشخصیات نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ورون دھون نے سال 2021 میں بچپن کی دوست ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔