LIVE

اے وی سی سی اورگھوٹکی پولیس کی مشترکہ کارروائی،کچےکے علاقے سے 3 مغوی بازیاب

سید دانیال حسین
February 19, 2024
 

فوٹو: فائل

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)  اورگھوٹکی پولیس نے گھوٹکی کےکچے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ 

حکام کا بتانا ہے کہ اغوا کاروں نے ایک مغوی کو کراچی اور  دو کو گھوٹکی سے اغوا کیا تھا، مغویوں میں نذر ابڑو، سبحان اور   جاوید عمر صدیقی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کار شہریوں کو اغوا کرکےکچے کے علاقے میں لےگے تھے۔

 ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے لیے تاوان طلب کیا تھا، کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔