LIVE

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
February 20, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 57 پیسے ہے۔ 

گزشتہ روزانٹربینک میں تبادلہ میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔