LIVE

سال کے آخر تک دنیا کی نصف آبادی کو خسرہ کی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:عالمی ادارہ صحت

ویب ڈیسک
February 21, 2024
 

فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی سینئر مشیر کا جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر ہم نے ان علاقوں میں جلد ویکسین نہیں پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں خسرہ کے کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے۔