LIVE

بھارتی ریڈیو کے مشہور صداکار امین سیانی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
February 21, 2024
 

امین سیانی کی آواز بناکا گیت مالا سے مشہور ہوئی تھی، انہوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 50 ہزار سے زائد شو کیے— فوٹو:فائل

بھارتی ریڈیو کے مشہور صداکار امین سیانی انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 91 سالہ امین سیانی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

وہ اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

امین سیانی کی آواز بناکا گیت مالا سے مشہور ہوئی تھی، انہوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 50 ہزار سے زائد شو کیے۔

ان کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ امین سیانی کی آخری رسومات کل جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔