LIVE

’مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے قومی مجرمان‘، پی ٹی آئی کی انتظامی افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم

ابوبکرصدیق
February 22, 2024
 

ڈی سی سمیت دیگرانتظامی افسران نے مینڈیٹ چھین کرعوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی : پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ کی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

پشاور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انتخابات میں  دھاندلی کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر  انتظامی افسران کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر  پی ٹی آئی پشاور  کے آفیشل پیج پر انتظامی افسران کی تصاویر اور نام جاری کیے گئے ہیں۔

جاری کی گئی تصاویر کے ساتھ "ضلع پشاورکے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے قومی مجرمان " کی تحریر بھی لکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ  نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سمیت دیگرانتظامی افسران نے مینڈیٹ چھین کر عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

اکرام کھٹانہ کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں یکسر تبدیل کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور ہماری جیتی ہوئی نشستیں واپس کی جائیں۔