LIVE

گورنر کے پی نجی مصروفیات پر روانہ، اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

نادیہ صبوحی
February 22, 2024
 

گورنر کے پی غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

پشاور : خیبر  پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔

 ذرائع کے مطابق گورنر کے پی غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے تاہم چیف سیکرٹری نے اسمبلی اجلاس سے متعلق لا علمی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر غلام علی نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر سے باہر چلے گئے  ہیں جس کے پیش نظر  خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس سمیت پشاورمیں موجود ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کے بعد 21 دن کے اندراسمبلی اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے