LIVE

پاکستان کے اویس منیر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

عتیق الرحمٰن
February 23, 2024
 

فوٹو: فائل

پاکستان کے اویس منیر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

قطر میں ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے اویس منیر کو شکست ہوگئی۔

ایران کے علی غرغوزلہ نے اویس منیر دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

فائنل میں شکست کی صور ت میں پاکستانی کیوئسٹ اویس منیر نے چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔