LIVE

علی امین کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل، مولانا فضل الرحمان سے متعلق کیا کہا؟

ابوبکرصدیق
February 24, 2024
 

خیبرپختونخوا کے لیے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گفتگو کے دوران کارکن نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث آر اوز کی تصاویر وال آف شیم پر لگانے کی تجویز ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اس پر کہا کہ آر اوز کو پہلے یہاں سے نکال دیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگائیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکن نے کہا کہ مولانا صاحب خفا ہیں آج کل۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاگل ہوگیا ہے، پاگل خانے ڈالیں گے۔