LIVE

نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے دیوانے نکلے

ویب ڈیسک
February 25, 2024
 

جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران اپنی گفتگو کے دوران نواز الدین صدیقی نے پاکستانی ڈراما نگاروں کو لاجواب جبکہ اداکاروں کو شاندار قرار دیا/فوٹوفائل

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح نکلے۔

جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران نواز الدین صدیقی نے پاکستانی ڈرامہ نگاروں کو لاجواب جبکہ اداکاروں کو شاندار قرار دیا۔

 نواز الدین صدیقی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں، ساتھ ہی ان کے اداکار بھی بہت اچھے ہیں۔

دوران  گفتگو  بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ پاکستانی صحافی چاند نواب کے مشہور کردار کے لیے 100 بار  پریکٹس کی اور  ون ٹیک میں شاٹ اوکے کرایا۔

چاند نواب کو دیے گئے پیغام میں نواز الدین صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں  تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔