LIVE

پولیو بدستور خطرہ، ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا آغاز

رضوان یوسفزئی
February 25, 2024
 

حکومت پاکستان پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہے : وفاقی سیکریٹری صحت/فوٹوفائل

اسلام آباد:  ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچانے کی قومی انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہو گا۔

وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی کے مطابق ملک بھر میں26 فروری سے 3 مارچ تک پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے 33 اضلاع میں 3 سے 9 مارچ تک بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

 قومی انسداد پولیو مہم سے متعلق وفاقی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ پولیو خوفناک بیماری ہے جو بچوں کو تاعمرمعذور بنا دیتی ہے، بدقسمتی سے پولیو ہمارے بچوں کیلئے بدستور خطرہ ہے تاہم حکومت پاکستان پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

افتخار علی شلوانی نے کہا کہ والدین پربچوں کی صحت یقینی بنانے کیلئے بڑی ذمہ داری ہے۔