LIVE

کوئٹہ بمقابلہ ملتان: کیچ کے بعد وسیم کی تھرو سر پر لگنے سے سرفراز زخمی

عتیق الرحمٰن
February 25, 2024
 

سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیے—فوٹو: پاکستان سپر لیگ

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی۔

سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔

سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیے۔